دیگر زبانوں میں مواد
دست برداری
چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن آفس (CSO) کی ویب سائٹ کا اُردو ورژن صرف محدود مفید معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی انگریزی، روایتی چینی یا سادہ چینی میں حاصل کرسکتے ہیں۔
خوش آمدیدی پیغام
چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن آفس کے مرکزی صفحہ پر خوش آمدید۔
سنٹرل پیپلز گورنمنٹ کے دوہرے تحفظات یعنی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (HKSAR) میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کا قانون اور HKSAR کے بہتر انتخابی نظام کے ذریعے، HKSAR "ایک ملک، دو نظام" کی درست سِمت پر گامزن ہوگیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہانگ کانگ کے عوام HKSAR حکومت سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔ HKSAR گورنمنٹ کی چھٹی مدت کے چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں "ایک مُلک، دو نظام" کے درست نفاذ کے لیے چیف ایگزیکیٹو کو اپنی بھرپور حمایت فراہم کروں گا۔
میں مختلف شراکت داروں کو یکجا کروں گا اور ہانگ کانگ کے معاشرے اور اپنے شہریوں کے ذریعہ معاش کے لیے سازگار پالیسیاں تشکیل دینے اور اُن کے مکمل اطلاق کے لیے بیوروز کے ساتھ ربط قائم رکھوں گا، اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کو روز مرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو بروقت حل کرنے کے لیے طریقہ ہائے کار کو بہتر کرنے اور قابلیت کو بڑھانے کے لیے محکمہ جات کے ساتھ مِل کر کام کروں گا۔ میں انتظامیہ اور مقننہ کے تعلق کو مضبوط کروں گا اور موزوں میل جول کو پروان چڑھاؤں گا تاکہ موزوں قانون سازی اور پالیسی اقدامات کو سامنے لایا اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ہانگ کانگ کے مستقبل کا مین لینڈ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ میں متعلقہ بیوروز کے ساتھ مِل کر مین لینڈ حکام کے ساتھ ایک قریبی تعلق برقرار رکھوں گا۔ ہم 14 ویں قومی پانچ سالہ منصوبہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقعوں اور گُوانگ ڈانگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر تک رسائی حاصل کریں گے تاکہ قومی ترقی میں ہانگ کانگ کا بہتر انضمام یقینی بنایا جاسکے، اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہانگ کانگ کے فوائد سے مستفید ہُوا جاسکے۔
ہانگ کانگ نے خوشحالی کی طرف گامزن حکمرانی کے راستے پر ایک اہم آغاز کیا ہے۔ ہمیں نہ صرف "ایک مُلک، دو نظام" کے اطلاق کو عملی جامہ پہنانے بلکہ اپنے شہریوں کے رہنے کے لیے ہانگ کانگ کو ایک بہتر مقام بنانے کے لیے اس لمحے سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے کہ آپ بذریعہ ای میل یا کسی دوسرے ذریعہ سے مجھ سے رابطہ کریں اور میرے کام سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کریں۔
Chan Kwok-ki
چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن
خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ کی حکومت
کردار
چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن
یکم جولائی 2002 کو اہم حکام کے لیے احتسابی نظام کے اطلاق کے ساتھ، فنانشل سیکریٹری، سیکریٹری فار جسٹس اینڈ ڈائریکٹرز آف بیورو کے ساتھ چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کا شمار اہم حکومت حُکام میں ہوتا ہے۔ چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن ایگزیکیٹو کونسل کا رُکن ہوتا ہے اور اِس کا شمار ان اہم تین سرکردہ سرکاری حکام میں ہوتا ہے جو چیف ایگزیکیٹو کے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے قابل نہ ہونے کی صورت میں مختصر عرصہ کے لیے یہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔
چیف ایگزیکیٹو کی ہدایات کے مطابق، چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن بیوروز کی نگرانی کرنے میں اُس کی معاونت کرتا ہے، اور پالیسی سازی اور اس کے اطلاق میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ چیز خاص طور پر ان شعبہ جات میں اہمیت کی حامل ہے جس میں مختلف بیوروز شامل ہوتے ہیں۔ چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن، چیف ایگزیکیٹو کے پالیسی ایجنڈہ کے مخصوص ترجیحی شعبہ جات کا بھی احاطہ کرتا ہے اور لیجسلیٹو (قانون ساز) کونسل کے ساتھ قریبی اور زیادہ موثر ورکنگ ریلیشن شِپ قائم کرنے اور حکومت کے قانون سازی کے پروگرام تشکیل دینے کا ذمہ دار ہے۔ علاوہ ازیں، چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن وہ آئینی امور بھی سر انجام دیتا ہے جس کا اسے قانون نے اختیار دیا، جیسا کہ اپیلوں اور مخصوص سرکاری اداروں کو سنبھالنے سے متعلق۔ چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن آفس کا ایڈمنسٹریشن وِنگ مذکورہ بالا فرائض میں سے کچھ میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
ڈپٹی چِیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن
ڈپٹی چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن، چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام 9 بیوروز کی نگرانی کرنے میں اُس کی معاونت کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان پالیسیوں کی تشکیل اور اطلاق میں بھی ربط قائم کرتا ہے جو مختلف بیوروز/محکمہ جات سے متعلقہ ہوتی ہیں۔ وہ چیف ایگزیکٹو اور/یا چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کی ہدایات کے مطابق پالیسی سے متعلق مخصوص شعبہ جات یا منصوبہ جات کی منصوبہ بندی، ربط یا اُن کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔
ڈپٹی چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن، ایگزیکیٹو کونسل کا رکن ہوتا ہے۔ وہ لیجسلیٹو (قانون ساز) کونسل (LegCo) اور دیگر شراکت داروں سے بات کرتا اور ان کی رائے لیتا ہے، نیز LegCo، دیگر شراکت داروں، عوام کے ارکان اور میڈیا کو پالیسیوں کی وضاحت بھی کرتا ہے۔
ڈپٹی چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن ان متعلقہ قانونی فرائض کو سرانجام دیتا ہے جو اُسے چیف ایگزیکیٹو اور/یا چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن یا پھر قانونی طور پر تفویض کیے گئے ہوتے ہیں۔
چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن کے ڈیوٹی دورہ یا چھٹی پر ہونے کی صورت میں، ڈپٹی چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن اُس کی عدم موجودگی میں اُس کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔
تنظیم/ادارہ کا چارٹ
سوانح حیات
Mr Chan Kwok-ki, GBS, IDSM, JP
چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن
Mr Chan نے 1982 میں بطور اسسٹنٹ امیگریشن آفیسر، محکمہ امیگریشن میں شمولیت اختیار کی۔ 2007 میں اُسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے امیگریشن ترقی دی گئی، جب کہ 2010 میں آپ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کے عہدہ پر پہنچے۔ 2011 تا 2016 آپ کا ڈائریکٹر آف امیگریشن کے طور پر تقرر کیا گیا۔
جولائی 2017 تا جون 2022، Mr Chan چیف ایگزیکیٹو آفس کے ڈائریکٹر رہے۔
Mr Cheuk Wing-hing, GBS, JP
ڈپٹی چیف سیکریٹری برائے ایڈمنسٹریشن
Mr Cheuk نے 1981 میں سول سروس میں بطور پولیس انسپکٹر شمولیت اختیار کی، اور 1984 میں آپ ایڈمنسٹریٹو آفیسر بن گئے۔ 2017 میں آپ ایڈمنسٹریٹو آفیسر سٹاف گریڈ A1 کے عہدہ پر پہنچے اور 2019 میں پرماننٹ سیکریٹری برائے اختراع و ٹیکنالوجی کے طور پر سبکدوش ہوئے۔
Mr Cheuk نے حکومت اور ہانگ کانگ کے عوام کی 40 سال سے زائد عرصہ کے لیے خدمت کی۔ خاص طور پر آپ نے خوراک و ماحولیات کی صفائی، مزدوروں کے معاملات کے انتظام میں اور اختراع و ٹیکنالوجی میں ترقی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد، Mr Cheuk کی مختلف عہدہ جات بشمول 2019 ایڈمنسٹریٹو آفیسر ریکروٹمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر آف ڈائیلاگ آفس، ڈائریکٹر آف COVID-19 ویکسینیشن پروگرام اور مشیر برائے فنانشنل سیکریٹری پرائیویٹ آفس کے لیے تقرری ہوئی۔